سوچی سمجھی سازش کے تحت نواز شریف کو غدار قرار دیا جا رہا ہے ،

نیب بھی یک طرفہ کارروائیاں کر رہا ہے، شاہ محمد شاہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نوازنواب شاہ میں30مئی کو ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، صدر مسلم لیگ(ن) سندھ

پیر مئی 16:06

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نوازنواب شاہ میں30مئی کو ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزجی ایم شاہ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمدشاہ نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت نواز شریف کو غدار قرار دیا جا رہا ہے جبکہ نیب بھی ن لیگ اور سابق وزیراعظم کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں کر رہا ہے، نیب اور سپریم کورٹ کو سرے محل کیوں نظر نہیں آرہا تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہیے۔

شاہ محمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی سے کشمور تک امن قائم کیا، سندھ میں موٹر وے تعمیر کیا وہ کسی کو نظر نہیں آتا، سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں اربوں روپے کی لوٹ مار کرنے والی پارٹی کو کھلی چھوٹ دینا تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ آ صف علی زرداری اور عمران خان کے گٹھ جوڑ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا ہے۔