رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

پیر مئی 16:06

رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8 ملزمان کو گرفتارکرکے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان رینجرز(((سندھ)) نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان مجیب اللہ اورارشد کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار (ساجد اینڈ ماجد گروپ )سے ہے ۔

دونوں ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ شریف آباد، آرام باغ، سولجر بازار اور بریگیڈ کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان صدیق عرف لونی، محمد کاشف عرف دلدار، شونا خان، محمد احتشام اور محمد سلمان الرحمان کو گرفتارکیاجوڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔۔رینجرز نے کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد حسین عرف راجا کوگرفتارکیا جومنشیات فروشی میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔