فیصل آباد،چوری ، ڈکیتی ، راہزنی کی 35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ، مزاحمت پر نو جوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا

پیر مئی 16:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) چوری ، ڈکیتی ، راہزنی کی 35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ، مزاحمت پر نو جوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رضا گارڈن کارہائشی محمد ندیم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر آرہا تھا کہ 193ر ب میں ڈاکوئوں نے 26ہزار کی نقدی ، 2قیمتی موبائل چھین لئے ، مزاحمت پر اسے گولیاں مار دیں لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں 105گ ب میں حسن سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا ، نیشنل ہسپتال کے قریب پرائیویٹ سکول سے چور ایک لاکھ 38ہزار کی نقدی چوری کر کے لے گئے ، گٹ والا آفیسر کالونی میں عامر کے گھر سے پانچ ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات چور لے گئے ، اظہر ٹاون میں عمر ، حارث کنڈا میں مزمل ، یوسف آباد میں سمیع اللہ 229گ ب میں تنویر ،214ر ب میں جمیل ، ملت ٹائون میں صلاح الدین ، سبزی منڈی جڑانوالہ میں ارسلان ، دھوبی گھاٹ میں ندیم ، پیراں والا میں عاصمین ، واپڈا ٹائون میں مصور حسین ، 217ر ب میں اللہ دیسا ، باہلک میں ولی محمد سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی موبائل فونز ودیگر قیمتی اشیاء چھین لیں ، 81ج ب میں شہزاد کے گھر سے ڈاکوئوں نے نقدی 8تولے زیورات ودیگر سامان چھین لیا 80ج ب میں افضل کے گھر میں ڈاکوئوں نے گھس کر ایک لاکھ کی نقدی چھینی ، چوروں کے گروں نے بھی ات مچائے رکھی مدینہ چوک میں اعظم کی دوکان کے تالے توڑ کر چور ایک لاکھ 24ہزار کی نقدی لے گئے 36گ ب میں امین کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری ہو گئے ، 186ر ب میں فرخ باجوہ کے مویشی چور لے اڑے ، قائد اعظم پارک میں اختر ، ڈھڈی والا میں امجد کے مویشی چوری ہو گئے محلہ رضا آباد میں ثاقب ، مدینہ ٹائون میں شیخ عمران کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی ، زیورات چور لے گئے جیل روڈ موٹر مارکیٹ سے غلام دستگیر کی گاڑی ایف ایس کے نمبری 9992چوری ہو گئی ،کلیم شہید پارک سے حسن ، ٹاٹا بازار میں عرفان ، 240موڑ میں شبیر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، 77گ ب میں ارشاد کے گھر ڈاکو 60ہزار نقدی اور مویشی چھین کر لے گئے ۔