چودھری یاسین، سردار عتیق سے شوکت جاوید میر کی ملاقات، وادی لیپہ ٹنل منصوبہ کی تعمیر پر عوامی ردعمل، حکومتی وعدوں پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا

پیر مئی 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل حزب اختلاف چیمبر میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین ، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر کی ملاقات ،ملاقات کے دوران انھوں نے وادی لیپہ ٹنل منصوبہ کی تعمیر پر عوامی ردعمل اور حکومتی وعدوں پرہونے والی پیش رفت پر آگاہ کیا ، جس پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے شوکت جاوید میر کو یقین دلایا کہ وہ بجٹ اجلاس کے دوران ہرفورم پر وادی لیپہ کرناہ کے لوگوں کے بنیادی اور جائز مطالبے کے لئے اپنا جاندار کردار ادا کریں گے اس موقع پر متحدہ اپوزیشن کے ممبران اسمبلی ڈاکٹر عبدالماجد خان، صغیر چغتائی ، دیوان غلام محی الدین ،محترمہ شازیہ اکبر بھی موجود تھیں ،ان کے علاوہ الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافی کالم نگار اور سیاسی کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔