پی ایچ اے سائن بورڈ/ ایل ای ڈی بورڈز کی نیلامی 30مئی کو ہوگی

پیر 21 مئی 2018 16:12

سرگودھا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)ڈا ئریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹکلچراتھارٹی سرگودہا جاوید نسیم نے کہا ہے کہ پی ایچ اے سائن بورڈ/ایل ای ڈی بورڈز کی نیلامی برائے سال 2018-19ء بعرصہ ایک سال کیلئے 30مئی بروز بدھ کوپارکس اینڈ ہارٹکلچراتھارٹی آفس میں ہو گی،اس سلسلہ میںنیلا می کو شفاف بنانے کیلئے پہلے پارکس اینڈ ہارٹکلچراتھارٹی سرگودھا کی حدود میں آنے والے تمام بورڈزکو نمبرزالاٹ کیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈا ئریکٹر جنرل کے مطا بق نمبرنگ کے بغیربورڈ کو ختم کر دیا جائے گا اوربحق ِسرکار ضبط کر لیا جا ئے گا۔