این سی ایچ ڈی نے تعلیم سب کے لئے پروگرام کے تحت بلوچستان میں پرائمری کی سطح پر 16 ہزار 430 طلباء کا داخلہ کیا ہے

ڈائریکٹر آپریشن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی سکندر شاہ کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر مئی 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے تعلیم سب کے لئے پروگرام کے تحت ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے بلوچستان میں پرائمری کی سطح پر 16 ہزار 430 طلباء کا داخلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

این سی ایچ ڈی نے تعلیم گھر کی دہلیز تک کے حق کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے 24 اضلاع میں نجی شعبہ کی شراکت سے 439 سکول قائم کئے ہیں۔

این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر آپریشن سکندر شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور بلوچستان میں تعلیم کی ہر ممکن سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ این سی ایچ ڈی ملک میں پسماندہ علاقوں میں معذور بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اساتذہ کو خصوصی تربیت فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :