قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات، قائمہ کمیٹی برائے اور قائمہ کمیٹی برائے ڈیولیشن کے چیئرمینوں کی ملاقات

پیر 21 مئی 2018 16:25

قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے چیئرمین سینیٹر خدا بخش، قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے چیئرمین سینیٹر احمد خان اور قائمہ کمیٹی برائے ڈیولیشن کے چیئرمین نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے نومنتخب چیئرمینوں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔