شہر کے چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری

پیر 21 مئی 2018 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سیدلاہور نے کہا کہ چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر 217670بار دانہ کی تقسیم کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 176502بار دانہ کی تقسیم اب تک عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بار دانہ کی تقسیم کا81فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گند م کی 150211بوریاں اب تک وصول کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم وصولی کا عمل 69فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری رہے گا۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اے سی صاحبان اور محکمہ فوڈ افسران اس عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :