احتساب عدالت:نوازشریف نے10سوالوں کے جوابات دے دیے
نوازشریف جواب دینےکےدوران جیب سےرومال نکال کرپسینہ صاف کرتےرہے،عدالتی سوالنامہ میں پہلے10 سوالات جے آئی ٹی کی تشکیل اورایم ایل ایز سےمتعلق تھے،خواجہ حارث نے سوالات کے جوابات دینے میں نوازشریف کی معاونت کی۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 16:10
(جاری ہے)
نوازشریف نے ایک گھنٹے میں 10سوالات کے جوابات ددے دیے ہیں۔ عدالتی سوالنامہ میں پہلے10 سوالات جےآئی ٹی کی تشکیل اورایم ایل ایز سے متعلق ہیں۔
اس موقع پرعدالت میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سوالات کے جوابات دینے میں ان کی معاونت کرتے رہے۔ جبکہ نوازشریف جواب دینے کے دوران جیب سے رومال نکال کر پسینہ صاف کرتے رہے۔ عدالت میں منی ٹریل سے متعلق سوال پرنواز شریف نے جواب دیا کہ یہ سوال حسن اورحسین نواز سے متعلق ہے۔ تاہم اس وقت حسن اورحسین نوازعدالت کے سامنے موجود نہیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ استغاثہ نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیے جس سے میرا لندن فلیٹ سے تعلق ظاہرہو۔ حدیبیہ پیپر ملز اورگلف اسٹیل کے قیام میں میرا کوئی کردارنہیں رہا۔ نوازشریف نے کہا کہ میرے براہ راست علم میں نہیں کہ گلف اسٹیل کے قیام کیلئے فنڈزکہاں سے آئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک سوال پرجواب دیا کہ طارق شفیع کے بیان حلفی سے ظاہر ہوتا ہےگلف اسٹیل قرض کی رقم سے بنائی گئی۔ طارق شفیع کو اس کیس میں نہ تو ملزم نامزد کیا گیا ہے نہ ہی گواہ ہے۔ گلف اسٹیل کے 25 فیصد حصص کی فروخت کے معاہدے سے متعلق ایم ایل اے پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1980ء کے معاہدے پر شہباز شریف اور طارق شفیع کےدستخط سے انکارپرکچھ نہیں کہ سکتا۔ طارق شفیع اور شہباز شریف نے میری موجودگی میں دستخطوں سے انکار نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ 12اکتوبر1999ء کو مجھے حراست میں لے لیا گیا۔تب مجھے گرفتار کرکےغیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ جبکہ بعد میں مجھے سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا جہاں سےمیری2007ء میں واپسی ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.