گلوکار مہتاب ضیاب کے حال ہی میں ریلیز نئے گیت نے آتے ہی کامیابی کی دھوم مچادی

پیر 21 مئی 2018 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) چترالی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نسل کا مقبول گلوکار مہتاب ضیاب کے حال ہی میں ریلیز نئے گیت نے آتے ہی دھوم مچاتے ہوئے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔عیدالفطر کیلئے خصوصی طور پر تیارکئے جانیوالایہ پشتوگیت ،،خہ درتہ یادیگم دروغ مہ وایہ ۔زہ درتہ یادیگم دروغ مہ وایہ کو سننے والوں نے بہت پسند کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب گلوکارمہتا ب ضیاب سے رابطہ کیاگیا تو انکاکہناتھاکہ یہ گیت پشتوکے ممتاز شاعر لائق زادہ لائق کی تخلیق ہے جسے بہترین اندازمیں گایاہے انہوںنے اپنے شائقین کا شکریہ اداکیاہے کہ انہوںنے اسکے تمام گیتوں کو پسند کرکے پذیرائی بخشی ہے ۔انکاکہناتھاکہ وہ کم مگر معیاری گیت گانے کو ترجیح دیتے ہیںاوراب تک پشتو،اردو،چترالی اور فارسی زبان کے جو بھی گیت گائے پوری ایمانداری سے گائیے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے تمام گیتوں کو سننے والے پذیرائی بخشتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :