عقیدہ ختم نبوّت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے‘ قادیانیوںکو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام اور پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے چار ہزار سے زائد ملازمین کو وفاقی حکومت سے جاری شدہ پروگرام ختم ہونے کے بعدپڑنے والے تنخواہوں کے اضافی بوجھ کو حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سے پورا کر رہی ہے‘ وزیر خزانہ

پیر 21 مئی 2018 16:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوّت ﷺہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ اگرچہ آزاد پینل کوڈ1898کی رو سے قادیانی خود کو مسلمان ظاہر نہیں کر سکتے تاہم آزاد جموںو کشمیر عبوری ایکٹ 1974میں مورخہ06فروری2018 کوقانون سازاسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے ۔

اس طرح آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے مطلوبہ قانون سازی کے ذریعے اس میں اصلاحات کرتے ہوئے حضورﷺ کی تعلیمات اور ارشادات پر اپنے مسلمہ عقیدے کا بھرپور اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام اور پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے تقریباً چار ہزار سے زائد ملازمین کو وفاقی حکومت سے جاری شدہ پروگرام ختم ہونے کے بعدپڑنے والے تنخواہوں کے اضافی بوجھ کو حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سے Recurrent بجٹ سے مالی سال 2018-19میں پورا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات سے نہ صرف ان کم تنخواہ یافتہ طبقہ کو فائدہ حاصل ہوگا بلکہ ہیلتھ سیکٹر ڈیلیوری میں بھی مزیدبہتری آئے گی۔ علاوہ ازیں تینوں میڈیکل کالجزکے لئے گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں بھی رقم مختص کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں قائم شدہ کیڈٹ کالج مظفرآباد میں تدریسی عمل شروع ہو چکا ہے اور حکومت اس کے لئے بھی مطلوبہ مالی وسائل فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :