چین امریکہ تجارتی جنگ بندی کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں استحکام رہا

پیر مئی 17:02

چین امریکہ تجارتی جنگ بندی کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں استحکام رہا
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) امریکہ اور چین کی طرف سے لفظی تجارتی جنگ بندی کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں استحکام پایا گیا،،واشنگٹن میں چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے بعد جو طے ہوا تھا اس سے کشیدگی میں کمی آئی ہے اور اس سے مالیاتی مارکیٹوں میں استحکام کے اشارے ملے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کے بیانات سے مالیاتی مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی،جوہی امریکہ کے سیکرٹری خزانہ سٹیون منیوچن نے درآمدی ڈیوٹی روکنے کا اعلان کیا تو مارکیٹوں کوایک اچھا پیغام گیا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی مارکیٹ ایشیاء زیادہ مستحکم رہی جس میں 1.3فیصد،شنگھائی مارکیٹ میں 0.4فیصد، ٹوکیو میں0.5فیصد،سڈنی0.1فیصد،سنگاپور1فیصد،سیول0.2فیصد جبکہ تائیپی کی مالیاتی مارکیٹ میں1.3فیصد کا اضافہ ہوا ،اس مثبت خبر کے باعث ڈالر کی قدر میں بھی بہتری آئی۔

متعلقہ عنوان :