مفتی اعظم ناصر الاسلام کے زیر صدار مسلم پرنسل لاء بورڈ کا اجلاس

پیر 21 مئی 2018 17:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںمسلم پرسنل لاء بورڈ کاایک اجلاس نامزدمفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کی زیر صدارت سرینگر میں ہوا۔کشمیرمیڈیاسرو کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ارو خواجہ عبدالغنی لون کو انکی شہادت کی برسیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی بدترین حکمرانی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنے نظام حکومت میں شفافیت لانی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بورڈ سماجی آگاہی کی مہم کیلئے وادی بھر کے امام صاحبان اور خطیبوں کی مدد لے گا۔ مفتی ناصر الاسلام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی حکومت نہتے کشمیری نوجوانوںکا قتل عام کررہی ہے اور انہیں عمر بھر کیلئے معذور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :