کشمیری بھارت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے ،شبیر احمد ڈار

تحریک آزادی شہیدوں کی عظیم قربانیوں اور پاک لہو سے عبارت ہے ،متبادل صرف بھارت سے مکمل آزادی ہے ، بیان

پیر 21 مئی 2018 17:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںمسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیاہے کہ وہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیر میں جاری تحریک آزادی شہیدوں کی عظیم قربانیوں اور انکے پاک لہو سے عبارت ہے جس کا متبادل صرف اور صرف بھارت سے مکمل آزادی ہے نہ کہ سڑکیں اور پل۔

انہوںنے کہاکہ اقتصادی پیکجوںیا تعمیر و ترقی کے اعلانات سے کشمیریوں کے تحریک آزادی کے آہنی جذبے کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔شبیر احمد ڈار نے کہاکہ مخلوط انتظامیہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں بلند ہونے والی ہر ایک آواز کو بند کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ علاقے میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوںپر ظلم وتشدد کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں یا تو قبرستان آباد کئے جارہے ہیں یاجیل خانے۔انہوںنے واضح کیاکہ بھارت اور اسکی انتظامیہ کا ظلم و جبر اب آخری حدوں کو چھو رہا ہے ۔تاہم وہ کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میںناکام رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اب بھارت کیلئے یہی بہتر ہے کہ وہ کشمیر سے اپنا بوریہ بستر سمیٹ لیں اور اپنے ملک کی فکر کرے ۔انہوںنے کشمیری نظربندوں جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔ حریت رہنماء نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری طلباء ، نوجوانوں اوردیگرحریت پسندوں پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے وحشیانہ نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال قراردیا۔