کویت میں 15 برس بعد نوجوان نے بھائی کے قتل کا انتقام لے لیا

قاتل کو سات سال قید کے بعد رہاکرنے پر دکھ تھا اس لیے خود قتل کیا،ملزم نے گرفتاری دیدی ،اعتراف جرم

پیر مئی 17:03

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) کویت میں بًدو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 15 برس انتظار کے بعد اپنے بھائی کا انتقام لیتے ہوئے ایک شخص کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے بٴْھون ڈالا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق الصلیبیہ کے علاقے میں قتل کی اس واردات کے بعد 28 سالہ مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ نوجوان نے اپنے اس فعل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٴْس نے اپنے بھائی کے قتل کا انتقام لینے کے ارادے سے ایسا کیا کیوں کہ اس کے بھائی کے قاتل کو سات برس کی قید کی سزا ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ رہا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :