احدچیمہ کے جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد‘جیل بجھوادیا گیا
قانون کے مطابق ملزمان کا 90 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔وکیل صفائی‘ تحقیقات میں مزید اکاﺅنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں مزیدریمانڈدیا جائے-نیب
میاں محمد ندیم پیر 21 مئی 2018 16:14
(جاری ہے)
احد چیمہ احاطہ عدالت میں اپنی اہلیہ صائمہ احد سے راز و نیاز کی باتیں بھی کرتے رہے۔
پیر کولاہور کی احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس کی سماعت ہوئی،گرفتار بیوروکریٹ احد چیمہ اور شاہد شفیق کو عدالت کے روبروپیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق ملزمان کا 90 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احد چیمہ سے تحقیقات میں مزید اکاﺅنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں،عدالت مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق ریمانڈ مکمل ہو چکا مزید ریمانڈ دینا غیر قانونی ہے،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جائے۔نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احد چیمہ کا ناجائز اثاثہ بنانے کے مقدمہ میں ریمانڈ درکار ہے۔ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ احد چیمہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کی تحقیقات فروری سے جاری ہیں،دونوں کیسوں کی تحقیقات کے باعث مزید ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.