رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں جیپوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

پیر مئی 17:06

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں جیپوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ملک میں جیپوں کی تیاری اورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک ملک میں 11ہزار 285 یونٹ جیپیں تیاراور10761یونٹ جیپوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 1672یونٹ جیپیں تیاراور1550یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ان میں ٹویوٹا، سیگماڈیفنڈر اورہونڈابی آروی کی جیپیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :