صفائی کرنے کیلئے وسائل سے زیادہ صاف نیت کی ضرورت ہے،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

پیر 21 مئی 2018 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صفائی کرنے کیلئے وسائل سے زیادہ صاف نیت کی ضرورت ہے اگر انسان میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو وہ ضرور اس کو حاصل کر لیتا ہے ہم نے جس طرح اپنے ادارے کو سیدھے راستے پر چلایا وہ مشکل تو تھا مگر ناممکن نہیں تھا عوامی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان کو حد درجہ پریشان رکھا گیا ،صورتحال کو ہم نے آکے فوری طور پر بدلا تاکہ عوام کو تیزی سے ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائے وے کے قریب واقع علاقے میں سیوریج لائن کی بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،سینیٹیشن آفیسر مشتاق مٹو ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد پلیجو نے چئیرمین کو بتایا کہ مین لائن کو مشینری اور لیبر کے ذریعے چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ لائن فضلے کے باعث نہیں بلکہ اس میں بڑی تعداد میں بوریاں موجود تھی معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ آپس میں جھگڑے کے باعث ایک علاقے والوں نے دوسرے علاقے کی لائن کو چوک کر دیا تھا لیکن ان کم علمو ں یہ نہیں پتہ کہ اس کے ساتھ لائن سے ملے ہر علاقے کے گٹربند ہو جائے گے، نوٹس لینے پر لائنوں کو کلئیر کرا دیا گیا ہے چئیرمین نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کسی نے کیوں ایسا کیا بلکہ ہمیں مسئلے کا حل نکلنا ہے صفائی کے عملے نے فوری کاروائی کر کے مثالی کام کیا ہے رمضان المبارک میں سہولت کی فراہمی باعث اجراثواب ہے ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کے کام کرتے وقت اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیاجائے ہم اس فرمان پر عمل کرتے ہو ئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں جس کے نتائج شاندار نمودار ہو رہے ہیں ۔