باجوڑ ایجنسی، تیز رفتار گاڑیوں کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار بھی زد میں آگیا، چار افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

پیر مئی 17:09

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) باجوڑ ایجنسی تحصیل خار خزانہ موڑ میں تیز رفتار گاڑیوں کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار بھی زد میں آگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار خزانہ موڑ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر کاروں کے درمیان تیر رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل بھی زد میں آگیا ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سمیت ایک گاڑی میں موجود چارافراد حمید اللہ،ارشد،شاہ حسین اور حکیم اللہ بھی زخمی ہوگئے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 1زخمی شاہ حسین کی حالت تشویش ناک ہے جن کو مزید علاج ومعالجے کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :