پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 21 مئی 2018 17:10

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے ایم ڈی فیروز کبیر ولد ایم ڈی انیس الرحمان کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’موروثی اندھراتا کی سالماتی تحقیق‘‘کے موضوع پر،محمد سہیل انجم ولد محمد بشیر کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’ذیابیطس کی شدت میں کمی کیلئے پریکنڈیشنڈ سٹیم خلیات کا کردار‘‘کے موضوع پر،عروج نصیردخترنصیر احمد سندھو کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’’خیبر پختونخواہ، پاکستان کے اضلاع سوات اور دیر میں شاہ بلوط کے جنگلات سے منسلک فنجائی کی برادری کا مطالعہ ‘‘کے موضوع پراورسلطان شجاع ولد سلطان غنی کوکلینکل سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’’نوجوانوں کی ہم عمر دوستوں۔

(جاری ہے)

والدین کی طرف سے مستردگی ، معاشرتی مہارت اور نفسیاتی مطابقت ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔