متحدہ مجلس عمل مستقبل کی امید نو ہے،لیاقت بلوچ

پیر مئی 17:10

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستا ن اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے افطار ڈنر اور ایم ایم اے کی پنجاب قیادت کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل مستقبل کی امید نو ہے ۔

(جاری ہے)

عوام ساتھ دیں ، دینی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک دفعہ پھر تازہ دم ہوکر قیادت کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے کارکنان متحرک ہوں ، اتحاد ، وحدت ، یکجہتی ، ترقی اور خوشحالی کے انقلابی پیغام عوا م تک پہنچائیں ۔