سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے پی پی 144 کی حلقہ بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 21 مئی 2018 17:10

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے بھی پی پی 144 کی حلقہ بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رانا اقبال کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ درخواست کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،سابق رکن پنجاب اسمبلی نے حلقہ بندی کو چیلنج کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکسن کمیشن نے حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی ہیں اور حلقہ بندیوں سے پہلے اعتراضات نہیں لیے گئے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی پی 144 کی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔