لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا

پیر 21 مئی 2018 17:10

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی جس میں نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے اور ان کے احتجاج کی نشاندہی کی گئی ہے، دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیںجس پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی ۔