نجی ہسپتالوں کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا

پیر مئی 17:10

نجی ہسپتالوں کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) نجی ہسپتالوں کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ،درخواست گزار وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی ہسپتالوں کے قیام کیلئے ملک میں کوئی قانون موجود نہیں ، درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ نجی اسپتال علاج سے زیادہ کاروبار کا ذریعے بن گئے ہیں اور نجی ہسپتال مریضوں سے منہ مانگے پیسے وصول کررہے ہیں لیکن علاج کی سہولتیں نہیں دے رہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ نجی ہسپتالوں کے قیام کیلئے قانون سازی کا حکم دیا جائے ۔