او پی سی کی معاونت سے اوورسیز پاکستانی کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی ادائیگی

پیر مئی 17:12

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانی کو اپنی زمین کے معاوضے کے طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اورکمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ مانچسٹر، برطانیہ میں مقیم توقیر الیاس نے شکایت درج کروائی کہ مشرقی بائی پاس تحصیل فیروز والہ کی تعمیر کیلئے انکی 17 ایکٹراراضی ایکوائر کرلی گئی تھی جس کا انہیں معاوضہ دلایا جائے، یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع شیخوپورہ کو بجھوائی گئی جس کے ارکان اور اوپی سی کے متعلقہ حکام کی کاوشوں سے اوورسیز پاکستانی کو ان کی اراضی کی معاوضے کے طور پر ساڑھے تین کروڑ کی ادائیگی کردی گئی ہے، توقیر الیاس نے اس حوالے سے مدد فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور اوپی سی ٹیم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ہے۔