دھرنا پارٹی کا عام انتخابات میں ہمیشہ کیلئے دھڑن تختہ ہوجائیگا، نگہت شیخ

پیر مئی 17:12

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی کا عام انتخابات میں ہمیشہ کیلئے دھڑن تختہ ہوجائیگا، محمد نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے کے خواب دیکھنے والے خود آئوٹ ہو جائیں گے، مسلم لیگ(ن) کا ویژن صرف عوام کی خدمت کرنا ہے، پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) نے جتنے کام کئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کئے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی کی رفتار باقی صوبوں سے سو فیصد بہتر ہے، منفی اور پروپیگنڈے کی سیاست کرنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، محمد نواز شریف حق اور سچ کی آواز بلند کررہے ہیں۔