سیکرٹر ی ہائوسنگ خر م آغا کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ‘ اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

پیر 21 مئی 2018 17:12

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سیکرٹر ی ہائوسنگ پنجاب خر م آغا نے واہگہ زون میں بنائے گئے جلو موڑ اور لدھڑرمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب خرم آغا نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا کے سٹالز پر گئے اور وہاں پر جاکر چینی اور آٹا کے بیگز کا وزن چیک کیا۔انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز پر جا کر اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹر ی ہائوسنگ پنجاب نے کہا کہ رمضان بازاروںجلو موڑ اورلدھڑ میں انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش ہیں۔ علاوازیںڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی حد ود میں موجود رمضان بازاروں کادورہ کیا۔ انہوںنے رمضان بازاروں میں کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے رمضان بازاروں میںاشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں ریٹ لسٹوں کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :