پاکستان آگاہی پروگرام، اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظمؒ کا دورہ

پیر مئی 17:12

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) نیو سنٹرماڈل ہائی سکول جونیئر کیمپس رانا ٹائون نے اساتذہ اور طلباو طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ اور العصر سکول سسٹم مین بازار ٹھوکر نیاز بیگ کے اساتذہٴ کرام اور طلبا و طالبات نے ایوانِ قائداعظمؒ نظریہٴ پاکستان جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ والٹن روڈ الصفہ ہائی سکول گرلز سیکشن سلامت پورہ کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 221 تھی۔

متعلقہ عنوان :