پیمرا نے کیو ٹی وی سمیت کیبل پر تمام مذہبی چینلز بند کروادئے

پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو بھیجی گئی فہرست میں کوئی مذہبی چینل شامل نہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر مئی 16:43

پیمرا نے کیو ٹی وی سمیت کیبل پر تمام مذہبی چینلز بند کروادئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2018ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ((پیمرا)) نے کجیو ٹی وی سمیت تمام ٹی وی چینلز بند کروادئے ہیں، پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو بھیجی گئی فہرست میں کوئی مذہبی چینل شامل نہیں ہے۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی تھی کہ فہرست میں شامل چینلز کو ہی آن ائیر کیا جائے۔ کیبل آپریٹرز نے پیمرا کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

فہرست پیمرا کے ڈی جی انفورسمنٹ حاجی آدم کی جانب سے جاری کی گئی۔ مذہبی چینلز بند ہونے اور رمضان المبارک میں کوئی مذہبی چینل نہ دیکھ سکنے پر عوام مشتعل ہو گئے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہئایکورٹ نے تمام ٹی وی چینلز پر مذہبی مواد کی نشریات بڑھانے پر زور دیا تھا، لیکن پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے برخلاف مذہبی چینلز ہی بند کروادئے۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مذہبی ٹی وی چینلز کی نشریات کو زیادہ شوق سے دیکھا جاتا ہے لیکن پیمرا نے مذہبی چینلز کو ہی بند کروادیا جو نہایت قابل مذمت ہے۔ دوسری جانب کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ہم پیمرا کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (((پیمرا))) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رٹ پٹیشن نمبر 4098/2013 سے متعلق مؤرخہ 9مئی 2018ء کے تحت جاری کردہ احکامات، جن کے تحت تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزپر پانچ وقت اذان نشر کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، کی خلاف ورزی پر 45 ٹی وی چینلز کو حتمی انتباہ جاری کیا اور عدالتِ عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

بصورتِ دیگر تمام چینلز کو مطلع کیاگیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزید کسی تاخیر کے چینل کے لائسنس کی معطلی کیلئے کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ جن چینلز کو حتمی انتباہ جاری کیا گیا ںہیں ان میں اے آر وئی نیوز، جیو نیوز، ایکسپریس نیوز، سماء ٹی وی، اب تک، جاگ، نیوز ون، کیپیٹل ٹی وی،دن نیوز، نیوٹی وی، چینل 24، سچ ٹی وی، چینل ۵، بول نیوز، 7نیوز، K21، کوہِ نور ، خیبر نیوز، مشرق ٹی وی ، رائل ٹی وی، راوی ٹی وی ، ہم نیوز، کے ٹو، آکسیجن، جیو انٹرٹینمنٹ، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ، اے آر وئی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی، آج انٹرٹینمنٹ، ٹی وی ون، ہم ستارے، اے پلس، فلمیزیا، ایچ ٹی وی، سی ٹی وی، اے آر وئی زندگی ، جیو کہانی، جلوہ، 8ایکس ایم، سٹار ایشیا، پلے انٹرٹینمنٹ ، اپنا، پشتو1، آواز اور ذائقہ شامل ہیں ۔