بلوچستان ہائیکورٹ ،چار اراکین اسمبلی کو معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی

پیر 21 مئی 2018 17:15

بلوچستان ہائیکورٹ ،چار اراکین اسمبلی کو معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے چار اراکین اسمبلی کو معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ،پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بنچ نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی عبید اللہ بابت کی جانب سے اراکین اسمبلی عبیداللہ بابت،سردار مصطفی ترین ، نصراللہ زیرے اور سید آغا لیاقت کو معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف دائرکردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور بلوچستان اسمبلی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا اراکین اسمبلی کو غیر مناسب رویئے پر بجٹ سیشن کے اختتام تک کے لئے معطل کیا گیا تھا ۔