اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مرادجمالی کا گرانفروشوں ذخیرہ اندوز ،عطائی ڈاکٹرزکیخلاف کریک ڈائون ،ہزاروں روپے جرمانہ عائد

پیر 21 مئی 2018 17:15

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مرادجمالی ارباب محمدافضل دہوار کی دبنگ انٹری گرانفروشوں ذخیرہ اندوز عطائی ڈاکٹرزکیخلاف کریک ڈائون ہزاروں روپے جرمانہ عائد کئے گئے ،اسسٹنٹ کمشنرارباب محمدافضل دہوارنے کہاکہ رمضان المبارک میں کسی سے کوئی رعایت کی گنجائش نہیں گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی بھرپورکوشش کررہے ہیں کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو اشیاء خوردنوش کم سیکم قیمت میں مل سکیں کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مرادجمالی ارباب محمدافضل دہوار کیساتھ تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی میربہادرخان کھوسہ ،ڈاکٹر عبدالسلام مستوئی ،میونسپل کمیٹی کے بابواصغررند ،سب انسپکٹرلیاقت ڈومکی ،پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجودتھے ،تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی میربہادرخان کھوسہ نے کہاکہ رمضان شریف کے بابرکت مہینہ میں عوام کوسستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے سبزی فروش دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ سرکاری ریٹ لسٹ پرعمل کریں بصورت دیگر بھاری جرمانے اور جیل جانے کی تیاری کرلیں ،انہوں نے کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کوہٹانے سمیت گرانفروشی غیرمعیاری مضرصحت مصالجات ،مضرصحت اشیاء خوردونوش زہرآلودہ ہیں کسی کوانسانی صحت سے کھیلنے نہیں دینگے ،شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ کردہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے گرانفروشی اور منافع خوروں کے خلاف بھی بلاامیتاز ایکشن لیاجارہا ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرکے ان کے مسائل حل کیے جائیں تمام دکانداروں سبزی فروشوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے غیر معیاری اشیائ فروخت کرنا بند کریں ورنہ جیل چلے جائیں۔