ضلع کورنگی کی تعمیر ترقی یقینی بنا نے کے ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ،سید نیئر رضا

پیر 21 مئی 2018 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سیچھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کریں اور شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیراتی کاموں کو جلد اجلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ رات گئے ملیر کالا بورڈ پر سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئرر ضا متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتارکو تیز کرکے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ہم عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور علاقائی سطح پر مسائل کے خاتمے کے لئے شب روز کوشاں ہیں انشا اللہ عوامی تعاون کے ہم ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مسائل پاک ضلع بنا ئیں گے علاقہ مکینوں نے علاقائی سطح پر ترقیاتی کاموں اور بنیادی بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر عوامی مسائل سنے کے بعد چیئر مین سیدنیئرر ضا نے متعلقہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے فوری اقدامات کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کی ہدایت کی ۔