ڈسٹرکٹ سیشن جج ہنگو نے آئندہ انتخابات کیلئے نامزد کردہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران سے حلف لے لیا

پیر 21 مئی 2018 17:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج ہنگو نے آنے والے انتخابات کے لئے نامزد کردہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران سے حلف لے لیا۔ریٹرننگ افسران میں جج اور سرکاری افسران شامل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آنے والی2018انتخابات کے لئے ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی نامزدگی کی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگوکے دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میںتین ریٹرننگ اورچھ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ آفیسر محمد آصف خان سے حلف لیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حلف لینے والے ریٹرننگ افسران میں سنئیر سول جج مدثر شاہ ترمزی، سول جج iiہنگو اکبر علی مہمند، سول جج تحصیل ٹل عزیز احمد ، جبکہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہنگوکرامت اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہنگو حمید اللہ، تحصیل میونسپل آفیسر ہنگو ایوب خان، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر میل ہنگو فضل الرحمان، ٹی او آر فرید اللہ شاہ، میونسپل ٹل اور سب ڈویژنل آفیسر ایجوکیشن میل ٹل شہزادہ بلال نورشامل ہے۔