پنجاب کے تمام 152اراضی ریکارڈ سنٹرز میں رمضان المبارک میں دفتری اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 21 مئی 2018 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے رمضان المبارک میں تمام 152اراضی ریکارڈسنٹرز میں دفتری اوقات تبدیل کردیے ہیں ۔ فرد اور انتقالات سمیت تمام سروسزپیر تا جمعرات صبح 8بجے سے دوپہر1بجے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔رمضان المبارک کے دوران جمعہ کوتمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں دفتری اوقات صبح 8بجے سے دوپہر12بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس کائونٹر ز سے خدمات کی فراہمی دوپہر2بجے سے 4بجے تک یقینی بنائی جائے گی۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں دفتری اوقات پیر تا جمعہ صبح 9سی3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی عائشہ حمیدکا کہنا تھا کہ دفتری اوقات میں تبدیلی کا مقصد تمام عملے کے ساتھ ساتھ آنے والے سائلین کو بر وقت سروسز کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ روزہ داروں کو کسی بھی قسم کی تاخیر اور پریشانی سے محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے بعد معمول کے اوقات بحال ہو جائیں گے۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آنیوالے سائلین کے روزہ اور گرمی کی شدت کے پیش نظر تمام سہولیات کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انتظار گاہوں میں ہوا میں نمی اور ٹھنڈک پیدا کرنیوالے پنکھے پہنچا دیے گئے ہیں۔