ھنگو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز،

ایک اشتہاری، دس جرائم پیشہ سمیت 30مشکوک افراد گرفتار،قبضہ سے اسلحہ ، منشیات برآمد

پیر مئی 17:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ھنگوپولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف ایکشن تیزکردیا،چھاپوں میں1مجرم اشتہاری اور10جرائم پیشہ افراد سمیت30مشکوک افرادگرفتار،گرفتارافرادسے 1کلاشنکوف،6پستول،400گرام چرس،3چارجرز اور80مختلف بورکے کارتوس برآمد کر لئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہر کی ہدایت پرتھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے قیادت میں ضلع بھرکے ہدف کئے گئے مقامات پرچھاپے لگائے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے صحافیوں کوبتایاکہ ان کامیاب چھاپوں میں 1مجرم اشتہاری 10جرائم پیشہ سمیت30مشکوک افراد گرفتارکرکی1کلاشنکوف،6پستول،3چارجرز،80مختلف بورکے کارتوس 400گرام چرس برامدکرلی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرنے کہا کہ ضلع ہنگوکے تمام تھانوں کے حدودمیں پولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق اوربغیرکسی مصلحت اوردباوکے کاروائی جاری رکھی گی۔جرائم پیشہ افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلاکران کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :