راجہ فاروق حیدر کا بغیر پروٹوکول اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ، عزیزواقارب سے ملاقات

پیر 21 مئی 2018 17:18

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا بغیر پروٹوکول اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ، وزیر اعظم آزادکشمیر گزشتہ روزپرائیویٹ گاڑی میں سفر کر کے چکار پہنچے اور اپنے آبائی گائوں میں عزیز واقارب سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

راستے میں وزیر اعظم گڑھی دوپٹہ کے مقام پر ٹریفک جام میں پھنس گئے ، عوام نے وزیر اعظم کو بغیر پروٹوکول اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا ، وزیر اعظم مختلف جگہوں پر رکے اور لوگوں سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں ہی واپس مظفرآباد آئے ۔