صوابی یونیورسٹی نے بی ایس سی کے امتحانات کاشیڈول جاری کردیا

پیر مئی 17:22

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) یونیورسٹی آف صوابی نے سال 2018-19 کے بی اے ( ریگولر ، پرائیویٹ ) اور بی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے ،کنٹرولر آفس کے مطابق 21 جون کو متعلقہ امتحانات کا آغاز ہوگا ،اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر رولنمبر سلپس طلبہ کیلئے متعلقہ پتے پر ارسال کردئیے گئے ہیں ، جن طلبہ کو رولنمبر سلپس نہیں ملے وہ 5 جون تک کنٹرولر آفس سے اپنے رول نمبر سلپ حاصل کریں ، اس کے بعد کسی بھی طالبعلم کو رولنمبر سلپ نہیں دیا جائے گا ۔