پشاورپولیس کا سرچ آپریشن،تین اشتہاریوں سمیت123جرائم پیشہ گرفتار

پیر مئی 17:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں چاروں ڈویژنل ایس پیز کی زیر قیادت سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اغواء اورقتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان مسمیان مست علی ولد جان مست ،شہنشاہ ولد خان مست اور غریب اللہ ولد بصیر سمیت دیگر123 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طورپر2عددکلاشنکوف،4عددبندوق،40عددپستول،سینکڑوںعددمختلف بورکے کارتوس،12کلو گرام چرس اور2 بوتل شراب بھی بر آمد کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ خزانہ پولیس نے راہزنی کی نیت سے تاک میں بیٹھے راہزن گروہ کے سرغنہ رحمت جان ولد قاسم جان کو قابو کر کے اسکے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کر کے حوالات منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :