نوشہرہ میں، 20 دکانداروں کا مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پرچالان

پیر 21 مئی 2018 17:24

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ ذیشان سکندر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی فاروق خان نے مین پبی بازار اور سٹیشن بازار میں پرائس چیکنگ کے دوران 20 دکانداروںکو مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور نرخنامے نہ رکھنے پر چالان کیا اور ان سے 71 ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کیے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے تاجر برادری کو خبر دار کیا کہ وہ مقررہ نرخوں کی سختی سے پابندی کریں بصورت دیگر زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی ۔ادھر ڈپٹی کمشنر آفس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اے سی نوشہرہ جمشید خان ۔اے اے سی پبی بینش عمران ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اشفاق خان اور اے سی جہانگیرہ نے اپنے متعلقہ علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران سینکڑوں دوکا نوں میں نرخوں کی جانچ پڑتال کی اور 27 دوکانداروں کو گرانفروشی اور نرخنامہ نہ رکھنے پر چالان کیا اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کیے

متعلقہ عنوان :