ٹائون ون انتظامیہ کادلہ زاک روڈپرتجاوزات اورسپیڈبریکرزکیخلاف گرینڈآپریشن

پیر 21 مئی 2018 17:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ٹی ایم او ٹائون ارشدعلی زبیرکی ہدایت پر دلہ زاک روڈپرتجاوزات اورسپیڈبریکرکیخلاف کارروائی کے دوران دوٹرک سامان تحویل میںلیکراڑھائی درجن کے قریب سپیڈبریکرمسمارکردئیے گئے،جبکہ کارسرکارمیںمداخلت پرچارافرادکومتعلقہ تھانوںکے حوالے کردیاگیاہے، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او ارشدعلی زبیرکو شکایات موصول ہوئیں کہ دلہ زاک روڈپرتجاوزات کے باعث افطارکے وقت شہریوںکوشدیدمشکلات کاسامناہے جبکہ بعض افرادنے ایک بارپھرسپیڈبریکرزقائم کردئیے ہیںجس پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ٹیکس برانچ کوفوری کارروائی کی ہدایت کی،اے ٹی اوآرایازخان درانی،انفورسمنٹ آفیسرزسیداظہرعلی شاہ،ارباب شہزادخان،سی ڈی آئیزفضل محمود،قیصرشاہ باچا،شاہدمغل ،ہمایون مروت،پولیس اوردیگرعملہ نے دلہ روڈ،مدینہ کالونی،کاپوریشن کالونی،مومن ٹائون،فیصل کالونی،ڈاکخانہ چوک اورگل آبادمیں بھاری مشینری کے ذریعہ کارروائی کی،آپریشن کے دوران تین ٹرک سامان ضبط کیاگیا،ڈھائی درجن کے قریب سپیڈبریکرمسمارکئے گئے اورکارسرکار میں مداخلت کرنیوالے چارافرادکومتعلقہ تھانوںکے حوالے کردیاگیاہے،ٹی ایم او ٹائون ون نے مفادعامہ کی خاطر ٹیکس برانچ کورمضان المبارک میں گنجان بازاروںمیںروزانہ کی بنیادوںپرکارروائی کی ہدایت کردی ہے،

متعلقہ عنوان :