قومی اسمبلی کا اجلاس کل منگل کی صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی

پیر مئی 17:24

قومی اسمبلی کا اجلاس کل منگل کی صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل منگل کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس جب شروع ہوا تو ایل او سی پر فائرنگ اور امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے لئے فاتحہ خوانی کے فوراً بعد خواجہ سہیل منصور نے کورم کی نشاندہی کی جس پر سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل منگل کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔