سینیٹر محمد عتیق شیخ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ ، سینیٹر احمد خان قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا چیئرمین منتخب

پیر 21 مئی 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن جبکہ سینیٹر احمد خان کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی جبکہ سینیٹر کودا بابر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ چاروں کمیٹیوں کا افتتاحی اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں متعلقہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے کہ 42 میں سے 37 سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے الیکشن کا مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :