جامعہ کراچی: 22 تا 24 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

پیر 21 مئی 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو (heat waves) کے پیش نظر 22 تا 24 مئی 2018ء کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 25 مئی سے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :