ہیٹ اسٹروک کیمپس کو فوری طور پر فعال کرکے بچائو کی تمام سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں، کمشنر کراچی

پیر 21 مئی 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مو جو دہ ہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظرکمشنر کراچی اعجا ز احمد خان نے شہر میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے اقدامات کے سلسلہ میں تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جا ری کی ہیں اور شہریو ں کو احتیا ط کرنے کی اپیل کی ہے ،انھو ں نے ایک بیا ن کے زریعے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ مو سمیا ت کی جا نب سے حالیہ ہیٹ ویو کی لہر میں احتیا ط کریں اور با رہ اور تین بجے کے دوران دھو پ میں غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں، دھوپ میں سر ڈھا نپ کر رکھیں یا چھتری استعمال کریں دریں اثنا کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کو فعال بنا نے کی ہدایت کی ہے انھو ں نے کہا ہے کہ لو گوں کو ہیٹ ویو کیمپس میں سایہ دار جگہ فراہم کی جا ئے اور ہیٹ اسٹراک سے بچائوکی سہو لتیں فراہم کی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :