چکوال،ڈوہمن میں غیر قانونی طور پر مٹی کا تیل لے جانے والا سوزوکی ڈرائیور گرفتار

پیر مئی 17:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) قصبہ ڈوہمن تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں غیر قانونی طور پر مٹی کا تیل لے جانے والا سوزوکی ڈرائیور گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و ناکہ بندی ملزم حبیب خان ولد بہادر خان سکنہ ضلع لوئر دیر نے سوزوکی نمبریLES/4166 میں ٹینکی اور کینوں میں مٹی کا تیل 260 لیٹر بلا لائسنس و اجازت نامہ گاڑی میں رکھ کر اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اے ایس آئی شوکت محمود نے ملزم کو مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔