ایماندار پولیس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں ، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے ہمیشہ میرٹ سسٹم کی پاسداری کی،آئی جی پنجاب
پیر 21 مئی 2018 17:43
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ امجد جاوید سلیمی نے بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بہترین لیڈرشپ سے پٹرولنگ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کردیا اور اب ان کا فیلڈ ڈیوٹی کا وسیع تجربہ موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔
تقریب میں موجود تمام پولیس افسران نے امجد جاوید سلیمی کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امجد جاوید سلیمی کا کیرئیر پولیس سروس کا حصہ بننے والے نئے افسران کیلئے قابل تقلید ہے ، امجد جاوید سلیمی نے فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امجد جاوید سلیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی چار رینجز میں بطور آر پی او خدمات سر انجام دیں اور بتیس سالہ پولیس سروس کے دوران ہر ڈیوٹی کو پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی اور اللہ پاک نے ہر مشکل وقت میں مجھے ثابت قدم رکھا ۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے امجد جاوید سلیمی کوپنجاب پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ انہوں نے امجد جاوید سلیمی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ بطور آئی جی موٹرواے اپنی نئی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سر انجام دیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.