فنانس بل میں سیمنٹ اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

فنانس بل پردستخط کے اگلے روزسے ہی فنانس ایکٹ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا

پیر 21 مئی 2018 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء)وفاقی حکومت نے نئیمالی سال کے فنانس بل میں سگریٹ اور سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فنانس بل میں ٹیئر ون سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 230 روپے بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیوٹی 3740 روپے سے بڑھ کر 3970 روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فنانس بل میں ٹئیرٹو سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 106 روپے بڑھا کر1776 روپے کردی گئی جبکہ ٹئیر تھری سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 54 روپے بڑھا کر 854 روپیکر دی گئی ہے۔نئے مالی سال میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جس کے تحت ڈیوٹی 1.25 روپے سے بڑھا کر1.50 روپے کردی گئی ہے۔فنانس بل پردستخط کے اگلے روزسے ہی فنانس ایکٹ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔