سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی

پیر 21 مئی 2018 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس پر جسٹس گلزار احمدنے بجلی کی آنکھ مچولی پر کہا کہ یہ صبح سے کیا ہو رہا ہے بجلی کے ساتھ سپریم کورٹ کی بجلی صبح سے تیسری مرتبہ گئی ہے۔جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ عام طور پر سپریم کورٹ کی بجلی بند نہیں ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ملک میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث سپریم کورٹ کی بجلی بھی معطل ہوئی تھی۔