اسلام آباد پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان گرفتار ، اسلحہ منشیات برآمد

پولیس افسران جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف کر یک ڈائو ن کر کے ان کی گرفتار ی یقینی بنائیں،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

پیر مئی 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ،1کلو 360گر ام ہیر وئن ،250گر ام چرس ، 10لیٹر شراب ، نقدی ، مو با ئل فون ، ایل سی ڈی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الرحما ن بگو ی نے پولیس افسران کو ہد ا یات جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہدا یات وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر لیا،سی آ ئی اے پو لیس کے انسپکٹر محمد شفیق نے مخبر کی اطلا ع پر ملزم ضمیر سی1کلو 70گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی، تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے سب انسپکٹر طا لب حسین نے ملزم اسد علی سے 250گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے اے ایس آئی مختا ر احمد نے ملزم عا بد مسیح سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی، جبکہ اے ایس آئی ذوالفقار احمد نے ملزم شاہ دید خا ن سے مو با ئل فون بر آمد کرلیا ، تھا نہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر زمشتا ق احمد اور زاہد اختر نے دو ملزمان محمد اجمل اور مختا ر احمد سے 230گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ،ہو می سائیڈ کے انسپکٹر محمد اسلم نے گرفتار ملزم عما دوحید کے انکشاف و نشاند ہی پر آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا ، تھا نہ کورال پولیس کے اے ایس آئی اختر زمان نے ملزم خضر رحمن سے کلا شنکوف معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹر اظہر محمو د نے ملزم ندیم سے 60گر ام ہیروین بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ اے ایس آئی محمد سیلم نے ملزم محمد ا ٓ صف سے ایل سی ڈی برآمد کرلی،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے سب انسپکٹر محمد فاروق معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کشور بی بی سے نقدی بر آمد کرلی،جبکہ سب انسپکٹر محمد حنیف نے ملزم وقاص خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :