احمدیار،ٹریفک کے المناک حادثہ میں 35سالہ شخص جاں بحق ،تین افراد زخمی ہوگئے

پیر مئی 17:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 35سالہ شخص جاں بحق ،تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ہوتہ روڑ پر تیزرفتار رکشہ اور دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر جس کے نتیجہ میں35 سالہ غلام مصطفی ولد اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ریسکیو1122عملہ نے جاں بحق شخص کو پوسٹمارٹم کیلئے اور تمام زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا نامعلوم رکشہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔